• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی امین نے بانی پی ٹی آئی سے جلسے سے جان چھڑوانے کا کہا تھا، حنیف عباسی

حنیف عباسی: فوٹو فائل
حنیف عباسی: فوٹو فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے نعیم پنجوتھہ کے ذریعے بانی پی ٹی آئی سے درخواست کی تھی کہ جلسے سے ان کی جان چھڑوائیں، لیکن بانی پی ٹی آئی نے سختی سے منع کردیا۔

جیو نیوز سے گفتگو  کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ علی امین اس کے باوجود وقت پر جلسے میں نہ پہنچے، تحریک انصاف دنیا بھر میں ایکسپوز ہوچکی ہے۔

 رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ جب جب ملک ترقی کرنے لگتا ہے پی ٹی آئی سازشوں پر اتر آتی ہے، انہوں نے 10 لاکھ لوگوں کو لانے کا دعویٰ کیا تھا، لیکن یہ جلسہ نہیں جلسی نکلی۔

واضح رہے کہ کاہنہ میں لاہور پولیس نے ایکشن کرکے پی ٹی آئی کا جلسہ مقررہ وقت ختم ہوتے ہی ختم کروا دیا۔

 لاہور ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو چھ بجے جلسہ ختم کرنے کا کہا تھا۔ چھ بج کر کچھ ہی منٹ پر پولیس ایکشن میں آئی۔ لائٹیں بند کروائیں، ساؤنڈ سسٹم بند کروایا، کنٹینر پر چڑھ کر رہنماؤں کو اتار دیا۔ 

مقررہ وقت ختم ہونے سے پہلے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر و دیگر رہنماؤں نے اپنے خطابات مکمل کرلیے۔ وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور مقررہ وقت میں جلسہ گاہ پہنچنے میں ناکام رہے۔

قومی خبریں سے مزید