• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل و فلسطین کشیدگی بڑھانے سے گریز کریں، سعودی سفیر

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سعودی عرب کے سفیر برائے برطانیہ شہزادہ خالد بن بندر کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کی ذمہ داری ہے کہ کشیدگی بڑھانے سے گریز کریں۔

برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی سفیر برائے برطانیہ شہزادہ خالد بن بندر نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کا خطہ 1973 کے بعد علاقائی جنگ چھڑنے کے سب سے بڑے خطرے سے دوچار ہے۔

شہزادہ خالد نے کہا کہ خطے میں خونریزی کو روکنے کیلئے نئے سرے سے کوششوں کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطین کا تنازع پوری دنیا کے لوگوں کو کسی نہ کسی طرح متاثر کرتا ہے۔

سعودی سفیر نے مزید کہا کہ یہ وقت ہے کہ ہم جنگ بند کرنے کے لیے ازسرنو کوشش کریں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید