• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالائی، وسطی علاقوں میں 26 ستمبر سے گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد( آئی این پی ) محکمہ موسمیات نے 26ستمبر سے گرج چمک کیساتھ ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلیج بنگال سے ہوائوں کا سلسلہ بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوگا، پنجاب کے بیشتر علاقوں اور بلوچستان میں موسم گرم اورخشک رہیگا۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے نئی موسمیاتی ایڈوائزری جاری کردی گئی ، جس میں بتایا کہ25ستمبرسے گرم اورمرطوب ہوائوں کا سلسلہ خلیج بنگال سے پاکستا ن میں داخل ہوگا، ہوائوں کا سلسلہ بالائی علاقوں سے داخل ہو نے کا مکان ہے۔ محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ مغربی ہوائوں کا ایک سلسلہ 26ستمبر سے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا، جس سے 26ستمبر سے یکم اکتوبر تک بالائی، وسطی علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔ چترال، دیر، سوات، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور و دیگرعلاقوں میں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 27 ستمبر تا یکم اکتوبر راولپنڈی،مری،گلیات سمیت مختلف علاقوں میں بارشوں کاامکان ہے جبکہ 26 سے 28 ستمبر کے دوران پنجاب کے بیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔میرپورتھرپارکر،عمرکوٹ اورگرد و نواح میں بارش کاامکان ہے تاہم بلوچستان میں موسم گرم اورخشک رہیگا۔

ملک بھر سے سے مزید