• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نریندر مودی کا 45 منٹ تک پاکستانی فضائی حدود میں سفر

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امریکہ کے سفر پر جاتے ہوئے 45 منٹ تک پاکستان کی فضائی حدود استعمال کی اور روایت کے خلاف وہ خاموشی سے گزر گئے۔ 

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی امریکی صدر جو بائیڈن کی میزبانی میں چوتھی کواڈ لیڈرز سمٹ میں شرکت کیلئے ہفتہ کو صبح سویرے دارالحکومت دہلی سے امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا کیلئے روانہ ہوئے۔ 

اس سفر می بھارتی وزیراعظم کا خصوصی طیارہ "انڈیا ون" 45 منٹ تک پاکستان کی فضائی حدود میں رہا بھارتی وزیر اعظم کا خصوصی طیارہ صبح 04:50 بجے لاہور کے قریب سے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا۔ 

نریندر مودی 36000 فٹ کی بلندی سے حافظ اباد، چکوال، اسلام آباد اور مردان کے اوپر سے ہوتے ہوئے صبح 05:35 بجے چترال سے افغانستان کی فضائی حدود میں داخل ہوئے۔

اہم خبریں سے مزید