• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کا اپنے شہریوں کو لبنان فوری چھوڑنے کا مشورہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

لبنان اسرائیل کشیدگی کے پیشِ نظر امریکا نے اپنے شہریوں کو لبنان فوری چھوڑنے کا مشورہ دے دیا۔

امریکی محکمہ خارجہ نے انتباہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لبنان میں کشیدگی کی وجہ سے امریکی شہری فوری طور پر لبنان چھوڑ دیں۔

دوسری جانب اسرائیل نے اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ حزب اللّٰہ کی جانب سے حیفہ اور دیگر شمالی علاقوں پر 24 گھنٹے میں بڑا جوابی حملہ متوقع ہے۔

ہفتے کو اسرائیل نے 290 اہداف پر 400 سے زائد حملے کیے جبکہ حزب اللّٰہ کی جانب سے 90 راکٹ جواب میں داغے گئے۔

اس سے پہلے اسرائیل نے لبنان پر 2 بڑے حملے کیے تھے جس میں حزب اللّٰہ کی رضوان فورس کے سربراہ ابراہیم عقیل اور دیگر 16 کمانڈرز سمیت 37 افراد شہید ہوئے تھے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق یا تردید نہیں کی کہ اسرائیل نے لبنان پر بھرپور چڑھائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید