• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئینی ترامیم عوامی مفاد کا معاملہ، سیاست کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے، رانا تنویر

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب فتنہ دفن ہوگا اور ملک ترقی کرے گا۔ 

شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ آئینی ترامیم عوامی مفاد کا معاملہ ہے اور اسے سیاست کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ آئینی عدالت آج کا نہیں 30 سالہ پرانا مطالبہ ہے۔ 

رانا تنویر حسین کے مطابق حکومت آئینی ترامیم پر اعتراض دور کرنے کےلیے تیار ہے مگر بلاجواز مخالفت کی پرواہ نہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ جس صوبے کا وزیراعلیٰ خود کلاشنکوف اٹھا کر تشدد پروان چڑھائے وہاں امن کی توقع نہیں۔

قومی خبریں سے مزید