• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا: صدارتی انتخابات، کوئی بھی امیدوار 50 فیصد ووٹ حاصل نہ کرسکا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

سری لنکا کے صدارتی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی ہے۔ کولمبو سے خبر ایجنسی کے مطابق کوئی بھی امیدوار 50 فیصد ووٹ حاصل نہ کرسکا۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق مارکسی نظریے کے حامی انورا کمارا 39.5 فیصد ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔ 

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اپوزیشن رہنما ساجیت پریماداسا کی 34 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسری پوزیشن ہے۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق سری لنکا میں پہلی بار صدر کا انتخاب پہلے دو امیدواروں کے درمیان ترجیحی ووٹوں پر ہوگا۔ ترجیحی ووٹوں کی گنتی کے بعد سری لنکا کے نئے صدر کا انتخاب ہوگا۔ 

رپورٹ میں بتایا گیا کہ صدر رانیل وکرما سنگھے صرف 17 فیصد ووٹ لیکر انتخابی دوڑ سے باہر ہوگئے۔ 

واضح رہے کہ سری لنکا 2022 میں بدترین معاشی بحران کا شکار ہوا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید