• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر وکرما سنگھے کو 2022ء کا معاشی دیوالیہ لے ڈوبا


سری لنکن صدر رانیل وکرما سنگھے کو 2022ء کا معاشی دیوالیہ لے ڈوبا۔

2022ء کے معاشی دیوالیے کے بعد ہونے والے صدارتی انتخابات میں رانیل وکرما سنگھے انتخابی دوڑ سے باہر ہوگئے۔

سری لنکا میں معاشی دیوالیے کے بعد پہلے صدارتی انتخاباتی میں ووٹوں کی گنتی مکمل ہوچکی اور کوئی بھی امیدوار 50 فیصد ووٹ حاصل نہ کرسکا۔

سری لنکا میں پہلی بار صدر کا انتخاب ترجیحی ووٹوں پر ہوگا، مقابلہ 39 اعشاریہ 5 فیصد ووٹ لے کر پہلے نمبر پر آنے والے مارکسی نظریے کے حامی انورا کمارا اور 34 فیصد ووٹ لینے والے سابق صدر راناسنگھے پریما داسا کے بیٹے اور اپوزیشن رہنما ساجیت پریماداسا کے درمیان ہوگا۔

نتائج کے مطابق صدر رانیل وکرما سنگھے صرف 17 فیصد لینے میں کامیاب رہے تاہم وہ اگلے مرحلے کی انتخابی دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید