• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ این ای ڈی میں ایم ڈی کیٹ میں بدانتظامی سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، شیخ الجامعہ

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

شیخ الجامعہ این ای ڈی ڈاکٹر سروش لودھی نے کہا ہے کہ جامعہ میں منعقدہ ایم ڈی کیٹ میں بدانتظامی اور پرچے کے آؤٹ ہونے کا تعلق جامعہ سے نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ طالب علموں کو سہولت دینے کےلیے یہ ٹیسٹ جامعہ میں منعقد کیا جاتا ہے لیکن اس ٹیسٹ کی انتظامیہ، سیکیورٹی اور دیگر معاملات پی آئی ڈی سی کی ذمہ داری ہے۔ 

شیخ الجامعہ کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں این ای ڈی کے امیج کو خراب نہ کیا جائے۔

ڈاکٹر سروش لودھی نے کہا کہ جامعہ این ای ڈی میں ہر برس ہمارا اپنا داخلہ ٹیسٹ دو بار منعقد کیا جاتا ہے جس میں قریباً اتنے ہی طالب علم شریک ہوتے ہیں۔ اس کی بھرپور میڈیا کوریج گواہ ہے کہ ہمارا ٹیسٹ مثالی نظم و ضبط سے منعقد کیا جاتا ہے۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ جامعہ این ای ڈی سے متعلق خبر دینے سے قبل ادارے سے رابطہ کیا جانا صحافتی اداروں کی اخلاقی ذمے داری ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں ایم ڈی کیٹ کا پرچہ مبینہ طور پر شروع ہونے سے پہلے لیک ہوگیا تھا۔

دوسری جانب پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے دعویٰ کیا کہ ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ شفاف طریقے سے منعقد ہوا۔

قومی خبریں سے مزید