• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی سے متعلق حکومت کا موقف درست ثابت ہوگیا، سعید غنی


وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین تحریک انصاف سے متعلق حکومت کا موقف درست ثابت ہوگیا ہے۔

کراچی کے عیدگاہ گراؤنڈ کورنگی میں منعقدہ پیپلز یوتھ اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام کی تقریب سے خطاب میں سعید غنی نے کہا کہ اسرائیلی اخبار میں بانی پی ٹی آئی سے متعلق مضمون کی اشاعت سے حکومت کا موقف درست ثابت ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ تمام باتیں عرصے سے کہی جارہی تھیں، بانی پی ٹی آئی کی سہولت کاری پاکستان کے دشمن ممالک کر رہے ہیں۔

اس موقع پر سعید غنی نے کورنگی ٹاؤن کو انٹری ٹیسٹ کے انعقاد پر مبارک باد دی اور کہا کہ عہدیداروں نے ٹاؤن کے وسائل سے بہت اچھے کام کیے ہیں۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ مجھے بتایا گیا کہ پروگرام کے تحت 1 سال میں 3 ہزار بچوں کو ٹریننگ دی جائے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر کراچی کے 25 ٹاؤن یہ کام کریں تو کراچی کے 75 ہزار بچے کم و بیش آئی ٹی کی ٹریننگ حاصل کر سکیں گے اور پھر انہیں سرکاری نوکریوں کے لیے دھکے نہیں کھانے پڑیں گے۔

قومی خبریں سے مزید