• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وضاحتی فیصلہ الیکشن کمیشن کی بدنیتی کے باعث جاری ہوا، شعیب شاہین


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی بدنیتی پر سپریم کورٹ کے اکثریتی ججز کا وضاحتی فیصلہ جاری ہوا۔

ایک ٹی وی انٹرویو میں شعیب شاہین نے کہا کہ فل کورٹ کے 8 ججوں نے مخصوص نشستوں پر وضاحتی فیصلہ دیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ پٹیشن کب فائل ہوئی یہ ریکارڈ منگوانے پر پتا چلے گا۔ ابھی ججز نے تفصیلی فیصلہ لکھا نہیں اور پہلے ہی اقلیتی نقطہ نظر سامنے آگیا۔

شعیب شاہین نے یہ بھی کہا کہ 12 جولائی کو فیصلہ ہوا، سپریم کورٹ میں 15 جولائی سے چھٹیاں شروع ہوئیں۔

قومی خبریں سے مزید