• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: الاباما میں حملہ آوروں کی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

امریکی ریاست الاباما میں ایک گروپ پر متعدد حملہ آوروں کی فائرنگ میں 4 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ الاباما کے شہر برمنگھم کے تفریحی علاقے میں پیش آیا۔

ہلاک ہونے والے افراد میں 2 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں جبکہ 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اب تک پولیس نے کوئی گرفتاری نہیں کی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید