• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لبنان، جامعہ کا پیر کو کیمپس بند رکھنے کا اعلان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسرائیل کے حزب اللّٰہ کے خلاف لبنان کے مختلف شہروں میں حملے جاری ہیں، لبنان کی جامعہ نے پیر کو اپنے کیمپس بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں کے پیش نظر صیدون، قباطیہ اور طائر میں پیر کو کیمپس بند رہیں گے۔

جامعہ لبنان کا کہنا ہے کہ صورتحال کو دیکھ کر اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

عرب میڈیا نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں لبنان میں مختلف مقامات پر400 سے زیادہ حملےکرنےکادعویٰ کیا ہے۔

دوسری جانب ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق اقوام متحدہ وولکر ترک نے کہا ہے کہ اسرائیل کا لبنان پر حملہ جنگی جرائم کے زمرے میں آسکتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید