کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیمپئنز ٹرافی 2025کے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد آئی سی سی کا وفد دبئی واپس پہنچ گیا۔ پانچ رکنی آئی سی سی انسپکشن ٹیم نے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لیا، وفد میں سینئر منیجر ایونٹس سارہ ایڈگر،ایونٹ منیجر عون محمد زیدی ، جنرل منیجر کرکٹ وسیم خان اور سکیورٹی منیجر ڈیوڈ مسکر واپس چلے گئے جبکہ آئی سی سی براڈ کاسٹ کنسلٹنٹ منصور منج پاکستان میں ہی مقیم ہیں۔ انسپکشن ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے مقرر کردہ تینوں وینیوز کراچی، راولپنڈی اور لاہور میں انتظامات کا جائزہ لیا، انسپکشن ٹیم نے سکیورٹی انتظامات، لاجسٹک ہوٹل، پریکٹس وینیوز اور تینوں اسٹیڈیمز پر اپ گریڈیشن کے لئے تعمیراتی کاموں کی رفتار اور معیار کا مشاہدہ کیا۔