• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

11 ممالک کے سفارتکاروں کی حفاظت پر مامور اہلکاروں پر حملہ تشویشناک ہے: گورنر فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی—فائل فوٹو
گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی—فائل فوٹو

گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ 11 ممالک کے سفارتکاروں کی حفاظت پر مامور اہلکاروں پر حملہ تشویشناک ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے سوات میں پولیس وین پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ سوات میں پولیس قافلے پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، اس عمل سے خیبر پختون خوا کے سفارتی طور پر تنہا ہونے کا خطرہ ہے۔

گورنر خیبر پختون خوا کا کہنا ہے کہ یہ واضح ہے کے پی حکومت قیام امن کی کوششوں میں مخلص نہیں، صوبائی حکومت کی بےعملی دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ دہشت گردوں کا یہ حملہ پاکستان اور اسلام دشمنوں کی بڑی سازش کا حصہ ہے، زخمی اہلکاروں سے اظہار یکجہتی کرتا ہوں، متاثرین کے اہلخانہ کے غم میں شریک ہوں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ کے پی حکومت کی نااہلی اور غفلت کے باعث خدشات ناقابل برداشت ہوتے جا رہے ہیں، صوبائی حکومت صرف بیان بازی کر رہی ہے، حقیقی کارروائی نظر نہیں آ رہی۔

گورنر کے پی نے یہ بھی کہا کہ ہم امن و استحکام کے لیے آواز اٹھاتے رہیں گے۔

قومی خبریں سے مزید