• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعلیٰ سندھ کی تمام محکمے ڈیجیٹل سسٹم سے منسلک کرنے کی ہدایت

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ---فائل فوٹو
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ---فائل فوٹو 

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ سیکریٹریٹ سطح پر تمام محکموں کو ڈیجیٹل سسٹم سے منسلک کیا جائے۔

مراد علی شاہ کے زیرِ صدارت ای گورننس سسٹم سےمتعلق اجلاس ہوا۔

اجلاس کے دوران سیکریٹری آئی ٹی نے کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ ای سسٹم تیار کر کے وزیرِ اعلیٰ سندھ کو منظوری کے لیے پیش کریں گے، مختلف اضلاع کے ڈی سی دفاتر کو ای سسٹم میں شامل کر رہے ہیں۔

سیکریٹری آئی ٹی نے کہا کہ سکھر کے ڈی سی آفس کا نظام ڈجیٹل کیا گیا ہے، جس کی کامیابی کی نگرانی کر رہے ہیں۔

مراد علی شاہ نے اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ ای گورننس سے کام بہتر اور بروقت ہوگا، اچھی گورننس کے لیے ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھایا جائے۔

قومی خبریں سے مزید