• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی صحت کارڈ میں مزید بیماریوں کا علاج شامل کرنے کی ہدایت

فائل فوٹو: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور
فائل فوٹو: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے صحت کارڈ میں مزید بیماریوں کا علاج شامل کرنے کی ہدایت کردی۔

پشاور میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صحت کارڈ سے متعلقہ اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ نے شہریوں کو لائف انشورنس صحت کارڈ میں شامل کرنے کی تجویز سے اتفاق کیا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے متعلقہ حکام کو پلان تیار کرکے منظوری کےلیے پیش کرنے کی ہدایت کی۔

علی امین گنڈاپور نے پی آئی سی میں صحت کارڈ کے تحت ریٹس کم ہونے کے باعث دل کے آپریشن نہ ہونے کی شکایات کا نوٹس لے لیا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ صحت کارڈ کے تحت دل کے مریضوں کے آپریشنز کو یقینی بنایا جائے، دل کے آپریشنز پر آنے والے تمام اخراجات صوبائی حکومت برداشت کرے گی۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ صحت کارڈ پلس منصوبے کو مزید بہتر بنایا جائے گا، کے پی حکومت مزید بیماریوں کا علاج صحت کارڈ میں شامل کرنے پر کام کر رہی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ کو جامع بنانے کے ساتھ ساتھ شفافیت کو بھی یقینی بنایا جائے گا، اچھی شہرت کےحامل مزید اسپتالوں کو صحت کارڈ میں شامل کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید