• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بندروں نے 6 سالہ بچی کو ریپ کا نشانہ بننے سے بچالیا

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

جانور کس طرح انسانوں کی زندگیوں کو محفوظ بناسکتے ہیں اس کا عملی نمونہ بندروں نے ایک معصوم بچی کو عصمت دری سے بچاکر دکھا دیا۔ 

بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے باغ پت میں بندروں نے ایک 6 سالہ بچی کو مبینہ طور پر ریپ کا نشانہ بننے سے بچالیا۔ 

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق باغ پت میں ایک شخص 6 سالہ بچی کو بہلا پسھلا کر ویران جگہ پر لے گیا جہاں اسکے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کی۔ 

بچی نے واقعہ اپنے گھر والوں کو سنایا اور بتایا کہ بندروں نے اسے درندہ صفت انسان کے چنگل سے بچایا۔ 

بچی کے والد نے پولیس کو بتایا کہ انکی بیٹی گھر کے باہر کھیل رہی تھی جہاں سے نامعلوم شخص اسے اپنے ساتھ کہیں لے گیا جہاں بچی کیساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کرنا چاہی لیکن عین اسی موقع پر بندروں نے ملزم پر حملہ کردیا جس کی وجہ سے وہ بچی کو چھوڑ کر وہاں سے بھاگ گیا۔ 

انہوں نے بتایا کہ علاقے میں لگی سی سی ٹی وی کیمروں میں محفوظ فوٹیج میں ایک شخص کو میری بیٹی کے ساتھ  دیکھا گیا، تاہم اس شخص کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی۔ 

بچی کے والد کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر بندر اس شخص پر حملہ نہیں کرتے تو میری بیٹی مر جاتی۔ 

متاثرہ بچی کے والدین نے قریبی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کروادیا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ملزم کی شناخت اور اسے گرفتار کرنے کی کوشش میں لگی ہوئے ہے۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید