• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایس ایس پر ریکارڈ 374 دن قیام کے بعد دو روسی خلا بازوں کی زمین پر واپسی

الماتی (اے ایف پی) بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) پر ریکارڈ قیام کے بعد دو روسی خلاباز گزشتہ روز زمین پر واپس آ گئے۔اولیگ کونونینکواورنکولائی چب نےآئی ایس ایس میں زمین کے نچلے مدار میں 374دن گزارے، یہ اب تک اسٹیشن پر مسلسل قیام کا سب سے طویل دورانیہ ہے اپنے قیام کے دورا 60سالہ اولیگ کونونینکو نے خلا میں کسی بھی شخص کے گزارے ہوئے سب سے طویل مجموعی وقت کا ایک نیا ریکارڈ بھی قائم کیا - پانچ دوروں میں مجموعی طور پر گیارہ سو گیارہ دن کے ساتھ تین سال کا نشان عبور کیا۔مارچ میں اسٹیشن کے لیے روانہ ہونے والی امریکی خلاباز ٹریسی ڈائیسن بھی زمین پر واپس آگئیں۔

دنیا بھر سے سے مزید