• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئین میں بلا جواز ترامیم کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی، جے یو آئی

کراچی( اسٹاف رپورٹر )جے یو آئی رابطہ کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ آئین میں بلا جواز ترامیم کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی،آئیں میں ہر ایک کے حقوق کی وضاحت موجود ہے ،اگر ججوں کی مدت ملازمت بڑھانے کی بات کی جائے گی تو تمام سرکاری اداروں کے ملازمیں کی مدت ملازمت بھی بڑھانا پڑیگی جس سے آئیں کی شکل بگڑ جائیگی ،انہوں نے کہا کہ ملک موجودہ صورتحال میں عدم استحکام اور معاشی بد حالی کا شکار ہے ، اجلاس میں صوبائی امیر مولانا پیر قاری عبدالمنان انور نقشبندی ، مولانا احمد علی ،ڈاکٹر اسماعیل بلیدی ،مفتی حماد اللہ مدنی،مفتی عابد، مفتی عبدالسلام شامزئی،مولانا قاری لیا قت رحمانی ،اسامہ ایڈووکیٹ اور دیگر موجود تھے ۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید