• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہدائے میلاد مصطفی ٰﷺ کی قربانیاں فراموش نہیں کی جاسکتیں، شاداب رضا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ شہدائے میلاد مصطفی ٰﷺ کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا،امن کا پرچم بلند محبت،رواداری کے فلسفے کو فروغ دینے والوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا جارہا ہے،مسلمان ایک جسم کے مانند ، ہر مسلمان فلسطینیوں اور کشمیریوں کا درد محسوس کررہا ہے، مسلم حکمرانوں کو ایک ہونا ہوگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھی مسلم سوسائٹی میں شہداء میلا د مصطفی ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر نائب سربراہ صاحبزادہ بلال عباس قادری،نائب سربراہ محمد شاہد غوری،مرکزی رہنما محمد مبین قادری،صوبائی جنرل سیکریٹری خالد حسن عطاری،کراچی امیر محمد فرقان قادری،سید جنید باپو،علماء ومشائخ اور ثناء خواں موجود تھے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید