• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر، نعمان سینٹر کے میٹر روم میں آگ، متعدد گاڑیاں جل گئیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صدر کے علاقے نعمان سینٹر کے میٹر روم میں آگ لگنے سے بیسمنٹ میں کھڑی کار اور ایک رکشا ،موٹر سائیکل سمیت متعدد گاڑیاں مکمل طور پر جل گئیں، فائر بریگیڈ کو دھوئیں کی وجہ سے آپریشن میں رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑا، آگ کے باعث ایمپریس مارکیٹ اور قریبی علاقوں میں شدید ٹریفک جام ہوگیا،ریسکیو 1122 کے مطابق آگ لگنے سے 2 کاریں، ایک رکشا اور ایک موٹر سائیکل مکمل طور پر جل گئے ۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید