• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممبئی: سنیل گاوسکر کو الاٹ کیا گیا پلاٹ اجنکیا رہانے کے سپرد

ممبئی (جنگ نیوز) بھارتی ریاست مہاراشٹر کی حکومت نے کرکٹ لیجنڈ سنیل گاوسکر کو الاٹ کیا گیا پلاٹ واپس لے کر اجنکیا رہانے کو دینے کا اعلان کردیا۔ 2000 مربع میٹر کی اراضی 1988 میں تیس سال کی لیز پر انڈور کرکٹ ٹریننگ سینٹر کے لیے سابق کپتان گاوسکر کو دیا تھا۔تاہم انہوں نے اس پر کوئی کام نہیں کرایا۔ ریاستی کابینہ کے مطابق زمین اجنکیا رہانے کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے تاکہ یہاں کھیلوں کی جدید ترین سہولیات تیار کی جاسکیں۔
اسپورٹس سے مزید