• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بٹگرام ، غیر قانونی دھماکہ خیز مواد کیخلاف سخت اقدامات کا فیصلہ

پشاور (جنگ نیوز) ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایکسپلوسیو کمیٹی کا اجلاس ہواجس میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ، انسپکٹر مائنز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں دھماکہ خیز مواد کے غیر قانونی استعمال اور اس کے تدارک کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دھماکہ خیز مواد کے غیر قانونی استعمال کے خلاف فوری کریک ڈاؤن کیا جائے اور اس میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اس حوالے سے تمام متعلقہ ادارے مؤثر طریقے سے اپنے فرائض سرانجام دیں۔
پشاور سے مزید