• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امام مسجد نے بھائی پر قرآن پاک کی بے حرمتی کاجھوٹا الزام لگایا،میرویس

پشاور ( لیڈی رپورٹر)میرویس ولد عثمان سکنہ شہیدآباد چمکنی نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے محلے کی مسجد میں 2020 سےمولوی عبدالحق بچوں کو قران کریم کا درس دیتے آ رہے ہیں گزشتہ دنوں بچوں کو تشدد کا نشانہ بنانے پر میر ے بڑے بھائی مولوی عبدالحق کو گلا دینے مسجد گئے اور کہا کہ بچوں کو شدید تشدد کا نشانہ نہ بنائیں جس پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے بعد مولوی نے مبینہ طور پر غلط بیانی کرتے ہوئے لاؤڈ سپیکر کے ذریعے اعلان کیا کہ مسجد میں لوگ قران پاک کی بے حرمتی کر رہے ہیں، اس الزام پر اہل علاقہ جن کی تعداد ہزار 1200 تھی نے جمع ہو کر بھائی کے گھر پر پتھراؤ کیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر اہل خانہ کو محفوظ مقام پر منتقل کیا اور بعد میں علماء کمیٹی بنائی گئی، صلح صفائی کے لیے ماحول بنانے کے باوجود مولوی عبدالحق نے لاؤڈ سپیکر اور سوشل میڈیا کے ذریعے اپنا پروپیگنڈا جاری رکھا اور حالات خراب کرنے کی کوشش کی جس پر پولیس نے دوبارہ امن کے قیام کے لیے کوششیں کیں اور علماء کمیٹی کے سپرد معاملہ کیا، علاقہ مشران پولیس اور علماء کمیٹی نے مسجد کے لیے دوسرے عالم دین کا بندوبست کیا اور ان کے آتے ہی مولوی عبدالحق نے اپنے طلباء کے ساتھ مل کر مدرسے سے نئے مولوی کو بھگا دیا ،ان پر فائرنگ کی مجبوراًاہل علاقہ نے مسجد کو تالہ لگایا۔ انہوں نے ان انکوائری کر کے معاملے کو مکمل طور پر حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے
پشاور سے مزید