• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ کا چیک پوسٹوں پر عملے کی غیر حاضری کا نوٹس

پشاور (نامہ نگار) ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے کوہاٹ اور جنوبی وزیرستان میں سمگلنگ کی روک تھام کے لئے قائم مشترکہ چیک پوسٹوں پر عملے کی غیر حاضری کا سخت نوٹس لیتے ہوئے تمام ڈپٹی کمشنر ز کو ہدایت کی ہے کہ صوبےبھر میں سمگلنگ کی روک تھام کےلئے قائم مشترکہ چیک پوسٹوں کی باقاعدہ دورے کرکے مانیٹرنگ کی جائے ،یہ ہدایت انہوں نے صوبے میں سمگنگ کی روک تھام کے لئے قائم مشترکہ چیک پوسٹوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں دی ہے، اجلاس میں مشترکہ چیک پوسٹوں پر سمگلنگ کی روک تھام کی صورت حال کاجائزہ لینے کے دوران کمشنر کوہاٹ نے اجلاس کوبتایاکہ انہوں نے حال ہی میں مشترکہ چیک پوسٹ کا دورہ کیاجہاں چیک پوسٹ پر تعینات عملہ غیر حاضر رہا، کمشنر کوہاٹ نے مزید بتایاکہ اس حوالے سے انہوں نے متعلقہ حکام کو شکایت بھی کی مگر ابھی تک مشترکہ چیک پوسٹ پر غیر حاضر عملے کے خلاف کوئی نوٹس نہیں لیاگیا، ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے مشترکہ چیک پوسٹوں پر عملے کی غیرحاضری کانوٹس لیتے ہوئے کہاکہ اسی وجہ سے مشترکہ چیک پوسٹوں پر سمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں بھی کمی واقع ہوئی ہے، انہوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ مشترکہ چیک پوسٹوں پر تعینات عملے کی کاکردگی بہتر بنانے کےلئے ان چیک پوسٹوں کے مسلسل دورے کریں ،اجلاس میں اس سے قبل ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان لوئرنے شکایت کی انہوں نے بھی مشترکہ چیک پوسٹ کا دورہ کیاجہاں کسٹمز کا عملہ غائب رہا اس حوالے انہوں نے بھی کسٹمزحکام کو شکایت کی مگر انہوں کسٹمز حکام نے ابھی تک ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی ۔
پشاور سے مزید