• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب، 94 ویں قومی دن پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی قوم کو مبارکباد

جدہ (شاہدنعیم)سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیزآل سعود نے مملکت کے 94 ویں قومی دن کے موقع پرقوم کو مبارک باد پیش کی ہے۔سعودی عرب میں 94ویں قومی دن کی تقریبات کا آغاز ہوتے ہی بلند وبالا عمارتوں کو خوبصورت سبز رنگو ں کی روشنیوں سے سجادیا گیا ہے، جبکہ اہم شاہراہوں کو کلمہ طیبہ سے مزئین قومی پرچموں سے سجایا گیا ہےجبکہ مختلف کرتب کے ساتھ ائیر شوز کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ سعودی شاہ سلمان نے قومی دن کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں اتحاد اور یکجہتی پر زور دیا۔ سعودی فرمانروا نے ’ایکس‘ پلیٹ فارم کے ذریعے قوم کے نام پیغام میں کہا کہ ہمارا شاندار قومی دن قابل فخر وطن کے صفحات میں تجدید شدہ یاد ہے۔اس کی جڑیں عظیم سعودی عوام کی یادوں اور دلوں میں پیوست ہیں۔ ہم اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ ہمارےوطن کو اس کی سلامتی، خوشحالی اور استحکام عطا فرمائے اور اسے ہر شر سے محفوظ رکھے۔

دنیا بھر سے سے مزید