• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روپرٹ مرڈاک کے میڈیا ایمپائر میں وارثت کے کیس کا فیصلہ محفوظ

نیواڈا۔امریکا (جنگ نیوز ) امریکی ریاست نیواڈا میں یہ کہاوت عام ہے کہ ویگاس وہ جگہ ہے جہاں شادی کی جاتی اور رینووہ مقام ہے جہاں طلاق دی جاتی ہے ۔ ریاستی قانون کچھ مقدمات کے فوری فیصلوں کی اجازت دیتا ہے ۔ اسی لئے اس پس منظر میں میڈیا ٹائکون 93سالہ روپرٹ مرڈاک کے بعد از مرگ اہل خانہ دنیا بھر سے نیواڈا میں جمع ہورہے ہیں تا کہ قانونی طور پر ورثے میں اپنا حصہ پا سکیں ۔ 7سیاہ ایس بووی گاڑیوں کا قافلہ مرڈاک اور ان کے اہل خانہ کو لے کر واشوکاؤنٹی کی عدالت پہنچا ۔ وارثت کی جنگ جو گزشتہ روز پیر کو ختم اور نجی طور پر ہوئی ۔ عدالت نے فیصلہ سنانے کی کوئی تاریخ نہیں دی ۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق روپرٹ مرڈاک اپنی میڈیا ایمپائر کے بڑے حصے کا کنٹرول بڑے بیٹے لچلان کو دینا چاہتے ہیں ۔

دنیا بھر سے سے مزید