• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لبنان پر حملہ بائیڈن دور میں اسپانسر کی جانے والی تیسری جنگ

دوحہ (جنگ نیوز ) لبنان کی جنگ امریکی صدر جو بائیڈن کے دور میں اسپانسر کی جانے والی تیسری جنگ ہے ، غزہ اور یوکرین کے بعد لبنان جنگ بھی امریکی وسائل اور ہتھیاروں سے لڑی جارہی ہے، اسرائیلی کی قتل وغارت پر مغربی حکومتوں کی خاموشی تشویشناک ہے، یہ بات دوحہ انسٹی ٹیوٹ فار گریجو یٹ اسٹڈیز کے بین الاقوامی تنازعات کے حل کے پروفیسر ابراہیم فریحت نے کہی ۔ فلسطین میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ کا لبنان تک پھیلاؤ متوقع تھا ۔ لیکن صرف ایک دن میں تقریباَ 500شہریوں کی بڑے پیمانے پر شہادتوں کی تو قع نہیں تھی ۔ اس کا سب سے تشو یشناک پہلو مغربی حکومتوں کا چپ سا بھر لینا ہے ۔جنہوں نے بیمانہ قتل و غارتگری رکوانے کے لئے اسرائیل پر کوئی دباؤ ڈالا اور نہ کوئی رد عمل میں بیان دیا۔

دنیا بھر سے سے مزید