• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی وزیر داخلہ کے بیان پر بنگلہ دیش کا سخت احتجاج

کراچی (نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش کی حکومت نے اپنے شہریوں سے متعلق بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے حالیہ بیانات کے خلاف نئی دہلی سے شدید احتجاج درج کراتے ہوئے اسے "انتہائی افسوسناک" قرار دیا ہے، بنگلہ دیشی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اس طرح کے بیانات دونوں ممالک کے افہام وتفہیم کی روح کو مجروح کرتے ہیں۔ بنگلہ دیشی وزارت خارجہ نے ایک بھارتی سفارتکار پون بودھے کو طلب کرکے احتجاجی نوٹ تھمایا، جس میں کہا گیا کہ امیت شاہ کے تبصروں سے اجتماعی طور پر بنگلہ دیش کے "گہرے احساس کو ٹھیس پہنچی ہے۔" وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا، "ہم نے بنگلہ دیشی شہریوں سے متعلق ان کے انتہائی افسوسناک بیان کے خلاف سخت احتجاج درج کرایا ہے۔ وزارت خارجہ نے شدید تحفظات، گہرے دکھ اور شدید ناراضی کا اظہار کیا اور انڈین حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے سیاسی قائدین کو اس طرح کے قابل اعتراض اور ناقابل قبول بیان دینے سے باز رہنے کا مشورہ دیں۔

دنیا بھر سے سے مزید