• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشوریا رائے کا سجنا سنورنا، کمرے میں موجود عالیہ بھٹ نظریں نہ ہٹا سکیں

تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

حال ہی میں بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے اور عالیہ بھٹ نے پیرس فیشن ویک کے ریڈ کارپٹ پر واک کی ہے۔

اس موقع پر دونوں اداکاراؤں کے جلوؤں نے حاضرین اور دیکھنے والوں کے دل موہ لیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایشوریا رائے ایک مشہور کاسمیٹک برانڈ کی برانڈ ایمبیسیڈر ہیں جبکہ عالیہ بھٹ نے فیشن ویک میں پہلی مرتبہ شرکت کی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ایونٹ کی اب ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جو کہ ریمپ واک کے لیے تیار ہونے سے قبل کی ہے۔

اس تصویر میں دونوں اداکاراؤں کو ایک ساتھ تیار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے، تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عالیہ بھٹ سینئر اداکارہ ایشوریا رائے کو بہت ہی حیرت سے دیکھ رہی ہیں جس پر انٹرنیٹ صارفین کا ردِعمل بھی سامنے آیا ہے۔

بھارتی صارفین کا کہنا ہے کہ ایشوریا رائے کی چمک پورے کمرے میں دیکھی جا سکتی ہے جبکہ ایک اور صارف نے لکھا ہے کہ عالیہ بھٹ ایشوریا کے ساتھ کوئی تصویر لیں گی اور اسے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپ لوڈ کریں گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید