• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز کپ، احمد دانیال چھا گئے، لائنز نے اسٹالینز کو ہرا دیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر/ جنگ نیوز) چیمپئنز ون ڈے کپ کے الیمنیٹر میں لائنز نے اسٹالینز کو ہراکر باہر کردیا۔ احمد دانیال آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت چھا گئے۔ انہوں نے شاندار نصف سنچری بنائی اور تین وکٹ بھی لیے۔ فیصل آباد میں ہونیوالے چیمپئنز ون ڈے کپ کے پہلے الیمنیٹر میں لائنز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور9وکٹوں پر263رنز بنائے۔ احمد دانیال نے 59 گیندوں پر2 چوکوں اور5 چھکوں کی مدد سے65 ، شیرون سراج 38 ، کپتان امام الحق 23 ، محمد طلحہ 47، عامر یامین 46 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اسٹالینز کے عبید شاہ نے46رنز دے کر تین وکٹ لئے، عادل امین اور معاذ صداقت نے 2،2 جبکہ حارث رؤف نے ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں ناکام ٹیم 251 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ احمد دانیال اور خوشدل شاہ نے تین تین وکٹ لیے۔ اسٹالینز کی جانب سے یاسر خان نے41گیندوں پر سات چوکے لگاتے ہوئے39رنز کی اننگز کھیلی، حسین طلعت نے32رنز41 گیندوں پر دو چوکوں کی مدد سے بنائے، معاذ صداقت27 اسکور کئے ، طیب طاہر نے53 بالز پردو چوکوں اور ایک چھکا لگاتے ہوئے28رنز بنائے، عادل امین صفر پر آؤٹ ہوئے، محمد محسن نے 30گیندوں پر4چوکے اور ایک چھکے سے30رنز بنائے، جہانداد خان 36 اور کپتان محمد حارث نے 30 رنز بنائے۔

اسپورٹس سے مزید