• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹرز کا مطالبہ تسلیم، غیر ملکی لیگز کیلئے این او سی پالیسی پر نرمی زیر غور

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی سی بی نے کھلاڑیوں کی درخواست پر غیر ملکی کر کٹ لیگز کیلئے این او سی کےحوالے سے اپنی پالیسی میں نرمی پر غور شروع کردیا ہے۔ بعض میڈیا رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے سی او اوسلمان نصیر کو این اوسی معاملات پرنظرثانی کی ہدایت کی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے کنکشن کیمپ میں کرکٹر نے یہ مسئلہ بھی اٹھایا جس پرپی سی بی آفیشلز ناراضی کا بھی اظہار کیاتھا۔ کھلاڑیوں نے مالی معاملات پر بھی بات کی تھی۔ ذرائع کے مطابق کھلاڑی نے کہا کہ این اوسی پالیسی پرنظرثانی کی جائے، این او سی کا قانون کھلاڑیوں کیلئے الگ الگ ہے، پی سی بی این او سی پرالتوا کرتا ہے، جس کی وجہ سے مشکلات میں بھی اضافہ ہوتا ہے، کھلاڑیوں نے کہا کہ مانتے ہیں پرفارمنس اچھی نہیں، پرفارمنس کیلئے دماغی سکون کی ضرورت ہوتی ہے، پی سی بی کےاندرونی معاملات سےکھلاڑیوں پر اثرپڑتا ہے، کھلاڑیوں سےٹھیک طرح برتاؤ نہیں کیاجاتا۔ کھلاڑیوں کی سرجری کے ساتھ پی سی بی میں بھی سرجری کی جائے۔

اسپورٹس سے مزید