• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’سب کچھ لے لو، گولڈ میڈل لوٹا دو‘‘ ہنگرین پلیئر کی چور کو پیشکش

بڈاپسٹ (جنگ نیوز) ہنگری کے سابق گولڈ میڈلسٹ لاسزلو سونگراڈی کا اولمپکس گولڈ میڈل ان کے گھر سے چوری ہوگیا۔ انہوں نے چور کو پیشکش کی ہے اگر وہ تمغہ واپس کردیں تو یہ میڈل وصیت میں اس کے نام ہی لکھ دیں گے۔ 65 سالہ لاسزلو سونگراڈی نے 1988 سیول اولمپکس میں تلوار بازی میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔ انہوں نےکہا کہ چور کو سب کچھ دے دوں گا، لیکن میں چاہتا ہوں کہ وہ وہ میڈل مجھے واپس کر دے جس کا اس کیلئے کوئی مطلب نہیں ہے۔ حیرت کی بات ہے کہ اس نے کچھ اور نہیں چرایا۔

اسپورٹس سے مزید