• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 33مقدمات درج کرلیے، کارروائی شروع

ملتان( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 33مقدمات درج کرلیے، تفصیلات کے مطابق تھانہ گلگشت کے علاقے میں نفیس سے دو ڈاکو نقدی اورموبائل فون چھین کر فرار، تھانہ جلیل آباد کے علاقے میں محمد صغیر سے نامعلوم ملزمان موٹرسائیکل اورموبائل فون چھین کر لے گئے، تھانہ چہلیک کے علاقے میں محمد برہان سے مسلح ملزمان موٹرسائیکل اوردوموبائل فونز چھین لیے، تھانہ قطب پور کے علاقے میں نامعلوم ملزمان جھپٹا مارکر عثمان احمد کا موبائل لے گئے، تھانہ مظفر آباد کے علاقے میں خالد سے مسلح ملزمان نے موٹرسائیکل چھین لی، اختر عباس سے دو ملزمان نقدی و موبائل فون لے گئے ، تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں ملزمان عمران سے جھپٹا مارکر موبائل فون لے گئے، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں دانش جبار سے ملزمان نقدی اورموبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے، تھانہ دولت گیٹ کے علاقے میں رجب علی سے ملزمان نقدی اورموبائل فون لے گئے، تھانہ حرم گیٹ کے علاقے میں الیاس محمود سے نامعلوم ملزمان نے نقدی اورموبائل چھین لیا،تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے عید گاہ خانیوال روڈ پر احمد ظفر سے دو ڈاکو موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے ،تھانہ سٹی شجاع آباد کے علاقے سید والی پل میں لیاقت ،محمد راشد سے تین ڈاکو 1لاکھ16ہزار لوٹ کر لے گئے جب کہ تھانہ صدر جلالپور کے علاقے چک75ایم الطاف حسین سے چار ملزمان موٹرسائیکل لے گئے ، تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں فیاض احمد، تھانہ راجہ رام کے علاقے میں امتیاز احمد، ریاض اور مشتاق، تھانہ نیو ملتان کے علاقے میں راشد علی، تھانہ دولت گیٹ اور لوہاری گیٹ کے علاقوں سے محمد رفیق، راحیل عباس، تھانہ حرم گیٹ ،پاک گیٹ اور بوہڑگیٹ کے علاقوں سے محمد حنیف،محمد حمزہاور محمد شفقت، تھانہ کینٹ کے علاقے میں محمد علی، تھانہ شاہ شمس اور ممتازآباد کے علاقوں سے محمد وقاص ، مشتاق احمد ، محمد سلمان ،عقیل حیدر ،محمد اسد، محمد اکرم اور توقیر نادر کاگھریلوسامان، طلائی زیورات،نقدی ،موٹرسائیکلیں ،موبائل فونز اور مویشی سمیت دیگر قیمتی سامان چوری ہوگیا،پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید