• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوسرباز مریض کی عیادت کے لیے آئے شہری سے دو موبائل فونز لے اڑے

ملتان( سٹاف رپورٹر ) نوسرباز مریض کی عیادت کیلئے آنے والے شہری سے دوموبائل فونز اور ڈیوائس لیکر فرار ہوگئے،اطلاع پر پولیس نے کارروائی شروع کردی، تفصیل کے مطابق ڈی جی خان کےرہائشی ثقلین نے پولیس کو اطلاع دی کہ کارڈیالوجی ہسپتال میں مریض کی عیادت کیلئے آیا ہواتھا کہ اچانک دو نامعلوم افراد میرے پاس آئے اور مجھے باتوں میں الجھاکر میرے دوموبائل فونز اور ڈیوائس لیکر فرار ہوگئے، واقع کی اطلاع پر کینٹ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارڈیالوجی ہسپتال کے تھرڈ فلور پر لگے ہوئے سی سی ٹی کیمروں کی مدد سے فرار نوسرباز ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید