• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بزم حنانہ و متحدہ مجلس شہریان کے زیراہتمام تقریب تقسیم انعامات

ملتان (سٹاف رپورٹر ) خانقاہ حامدیہ کے سجادہ نشین صاحبزادہ قاری ناصر میاں خان نقشبندی نے کہا ہے کہ حضور اکرمؐ وجۂ تخلیق کائنات ہیں، آ پؐ کی تعلیمات پوری دنیا کے لیے مشعل راہ ہیں،ان خیالات کا اظہارانہوں نے بزم حنانہ و متحدہ مجلس شہریان کے زیراہتمام جشن میلادالنبیﷺ کے سلسلے میں پریس کلب ملتان میں منعقدہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کے دوران کیا، تقریب سےبزم حنانہ کے صدر و متحدہ مجلس شہریان کے جنرل سیکرٹری حافظ محمدظفرقریشی نے بھی خطاب کیا جب کہ اس موقع پر عید میلاد النبیؐ کے موقع پر بہترین سجاوٹ کرنے والوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔
ملتان سے مزید