• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رکنے کا اشارہ کرنے پر کار سواروں کی پولیس پر فائرنگ، 3ملزمان اسلحے سمیت گرفتار

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس کا مشکوک کار کو رکنے کا اشارہ، کار سواروں کی پولیس پر فائرنگ، تعاقب کرکے 3ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا، تفصیل کے مطابق تھانہ بی زیڈ کے علاقے ڈیہڑ چوک پر دوران ناکہ بندی ڈولفن ٹیم نے مشکوک کار کو رکنے کا اشارہ کیا جو نہ رکی اور کار سوار پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے کار بھگاکر فرار ہوگئے، پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا اور کچھ دور جاکر کار کو گھیرے میں لے کر سوار تین ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا اور تفتیش کا آغاز کردیا، دوسری جانب گلگشت پولیس نے ملزم شہباز سے30لیٹر شراب،کینٹ پولیس نے ملزم صادق سے1085گرام چرس، جلیل آباد پولیس نے ملزم عتیق سے15لیٹر شراب،شاہ شمس پولیس نے ملزم رحمان سے20لیٹر شراب، ملزم ابرار سے10لیٹر شراب، نیوملتان پولیس نے ملزم سلطان سے10لیٹر ،ملزم ارشد سے10لیٹر ،ملزم مرسلین سے10لیٹر شراب،شاہ رکن عالم پولیس نے ملزم شرافت علی سے 10لیٹر ،ملزم عارف سے10لیٹر شراب،سیتل ماڑی پولیس نے ملزم عبدالرحیم سے620گرام چرس ،دہلی گیٹ پولیس نے ملزم مطاہر سے30گرام آئس ،لوہاری گیٹ پولیس نے ملزم کاشف سے1010گرام چرس ،ملزم رمجان سے10لیٹر شراب،کپ پولیس نے ملزم ذیشان سے1100گرام چرس ،ملزم قیصر عباس سے10لیٹر شراب جب کہ صدر شجاع آباد پولیس نے ملزم عمر سے15لیٹر شراب برآمد کرلی، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی، پولیس نے لڑائی جھگڑوں اور فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کے الزام میں 12نامزد 3نامعلوم افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے، دوشیزہ کو اغوا کرنے کے الزام میں شجاع آباد پولیس نے تین نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، قادر پورراں پولیس نے 8سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،بی زیڈ پولیس نے دوران ناکہ بندی مشکوک موٹرسائیکل سوار ملزم نعمان کو روک کر نمبر پلیٹ آن لائن چیک کرنے پر جعلی و بوگس پائی گئی جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی، ٹیلی گراف ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے4افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے، امانت میں خیانت کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ملتان سے مزید