• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں طالبہ مناہل شعبان کی یاد میں تعزیتی تقریب

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے شعبہ بائیو کیمسٹری کی طالبہ مناہل شعبان کی یاد میں گزشتہ روز  یونیورسٹی میں تعزیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں یونیورسٹی فیکلٹی، ڈیپارٹمنٹس کے چئیر مین، ڈینز آف فیکلٹیز، رجسٹرارآفس، ٹریژرآفس، کنٹرولر آفس کے سربراہان اور عملہ نے شرکت کی، اس موقع پر طالبہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی جب کہ تجویز دی گئی کہ حادثہ کے قریب چوک کا نام مناہل شہید چوک رکھا جائے اور ہر سال 23 ستمبر کو یونیورسٹی میں مناہل میموریل ڈے منایا جائے گا، اس دن میں روڈ سیفٹی آگہی مہم، شجر کاری بھی کی جائے گی، اس موقع پر وائس چانسلر نے یونیورسٹی کو وہیکل فری بنانے کے لیے بروقت اقدامات کے احکامات جاری کیے۔
ملتان سے مزید