• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئی گیس ٹاسک فورس کی کارروائیاں، ایک کمرشل سمیت سات میٹرز منقطع

ملتان (سٹاف رپورٹر) سوئی ناردرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس ملتان کی روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری، ایک کمرشل استعمال سمیت سات میٹر منقطع، 24000 روپے کی ریکوری اور چھ ایکسٹینشن اتروا دیں، تفصیلات کے مطابق ایک گھریلو صارف اپنے میٹر کو کمرشل مقاصد کے لئے استعمال کرتا ہوا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، اس کا میٹر منقطع کردیا گیا، دو صارفین کمپریسر مشین لگا کر گیس کھینچنے کے جرم میں ملوث پائے گئے، ان کی ویڈیو بنا کر ان کے میٹر منقطع کر دیے گئے، تین صارفین جن کے میٹر سروس سے دور لگے ہوئے پائے گئے اور ان کی وجہ سے محکمہ کو گیس لیکیج کی مد میں نقصان کا سامنا تھا، ان کے میٹرمنقطع کر دیے گئے، ایک صارف جس نے اپنا میٹر خود منقطع کر رکھا تھا، اس کا میٹر قبضہ میں لے لیا گیا، علاؤہ ازیں ٹاسک فورس کی خصوصی ریکوری ٹیم نے 24000 ہزار روپے کی ریکوری بھی کروائی ، اوگرا پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چھ صارفین نے ایک سے زائد گھروں کو گیس دی ہوئی تھی، انکی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں۔
ملتان سے مزید