• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ٹی او کی معذور افراد کو بھی ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کی یقین دہانی

ملتان(سٹاف رپورٹر) سی ٹی او ملتان سردار موارہن خان نے ملتان میں معذور افراد کو بھی ڈرائیونگ لائسنس (موٹر بائیک) جاری کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے اور کہا ہے کہ اسسلسلے میں اقدامات بھی کیےجا رہے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مین سٹریم ایسوسی ایشن افراد باہم معذوری ہینڈ مین سٹریم ائی ایل سی ملتان کے وفد گفتگو کرتے ہوئے کیا،سی ٹی او ملتان نے مین سٹریم ایسوسی ایشن (معذور افراد ) کو اپنے دفتر میں مدعو کیا تھاجنہوں نے معذور افراد کے مسائل کو اجاگر کیا، اس موقع پر انہوں نے سٹی ٹریفک آفس کو قابل رسائی بنانے کے احکامات بھی جاری کیے،وفد میں رخسانہ کوثر ، امامہ ارباب، سائرہ نیلم، مسلم رضا، اریج اعجاز، محمد اختر سمیت دیگر افراد شامل تھے۔
ملتان سے مزید