• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکو نشتر ہسپتال کے سینئر ڈاکٹر کے گھر سے 5لاکھ روپے اور ساڑھے تین تولہ سونا لوٹ کر فرار

ملتان(سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال کےسینئر ڈاکٹر کے گھر علی الصباح ڈکیتی کی واردات ، ڈاکو ساڑھے تین تولے سونااور پانچ لاکھ روپے لوٹ کر فرار، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، تفصیل کے مطابق نشتر ہسپتال ملتان کے شعبہ انتہائی نگہداشت کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر عثمان کے گھر سلطان آباد گلگشت کالونی میں بدھ کی صبح پانچ سے ساڑھے پانچ بجے کے درمیان ایک ڈاکو دیوار پھلانگ کر داخل ہوا، آہٹ سن کر ڈاکٹر عثمان عقبی دروازے کی جانب گئے جہاں سے ڈاکو نے ان پر فائرنگ شروع کر دی، تاہم وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے، بعدازاں ڈاکو گھر سے پانچ لاکھ روپے نقدی اور ساڑھے تین تولے سونا لوٹ کر فائرنگ کرتا ہوا فرار ہو گیا، اطلاع ملنے پر متعلقہ تھانے کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی، ادھر واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے جس میں ڈاکو کا چہرہ واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔
ملتان سے مزید