• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالج اساتذہ کے تبادلوں پر اعتراضات آج تک جمع کرانے کی ہدایت

ملتان(سٹاف رپورٹر) ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے کالجاساتذہ کے تبادلوں پر اعتراضات آج تک جمع کرانے کی ہدایت کردی،بتایاگیاہے کہ کالجز کے اساتذہ کے تبادلوں کےلیے درخواستیں طلب کی تھیں جس پر اب اعتراضات جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے،جاری اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ ٹرانسفر کے لیے درخواست دہندگان پورٹل پر اپنی درخواست کے میرٹ کا جائزہ لیں اور اس بارے میں اگر کوئی شکایت ہے تو بذریعہ گوگل فارماچھی طرح پر کر کے 26 ستمبر رات بارہ بجے سے قبل جمع کر دیں، یہ درخواست خود اس تاریخ تک ڈپٹی سیکرٹری میل یا فیمیل کے دفاتر میں بھی جمع کروائی جا سکتی ہیں۔
ملتان سے مزید