• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھیلی سیمیا مریضوں کی مدد کیلئے تعاون کرینگے‘قمر اقبال

پشاور(جنگ نیوز) چیئرمین پاکستان یونین ناروے چوہدری قمر اقبال نے گزشتہ روز فرنٹیئر فاؤنڈیشن پشاور کا دورہ کیا، وہ تھیلی سیمیا ، ہیموفیلیا وارڈ گئے اور زیر علاج بچوں سے ملے اور خون کے موروثی امراض سے لڑنے والے بچوں کی ہمت و حوصلہ کو داد دی، وہ بلڈ ڈونرزڈیپاٹمنٹ اور لیبارٹری بھی گئے جہاں منتظم ڈاکٹر فخر زمان نے انہیں عطیات خون اور زیرعلاج بچوں کو انتقال خون کی فراہم کی جانے والی بلامعاوضہ خدمات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، اس موقع پر چیئرمین صاحبزادہ محمد حلیم، ناصر علی خان اور دیگر موجود تھے۔
پشاور سے مزید