• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشترہال کی افتتاحی تقریب میں فنکاروں کومدعونہ کرنے پر افسوس کا اظہار

پشاور(وقائع نگار)خیبرپختونخوا کے سٹیج ،ریڈیواورٹی وی پشاور کے فنکاروں کی تنظیم آرٹسٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن زوم (آواز)کے نگران اعلیٰ جاوید بابر ‘ صدر عشرت عباس اور جنرل سیکرٹری احمد سجاد نے گزشتہ شب نشتر ہال کی بعد از آرائش ومرمت افتتاحی تقریب میں فنکاروں کو مدعو نہ کرنے پر گہرے افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تقریب پر سب سے پہلا حق فنکاروں کا بنتا ہے کیونکہ نشتر ہال کے قیام کے لئے فنکاروں نے عملی جدوجہد کی ہے اور آج فنکاروں کو بیوروکریسی دیوار سے لگارہی ہے جو اچھا عمل نہیں ۔گزشتہ شب تقریب میں فنکاروں کو مد عو نہ کرکے محکمہ ثقافت نے اپنی کمزور پالیسی کا ارتکاب کیا ہے ۔
پشاور سے مزید