• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان نسل کو نشے سے بچانے کیلئے معاشرے کو تعاون کرنا ہوگا،مقررین

پشاور (خصوصی نامہ نگار) جامعہ پشاور میں صوبا ئی حکومت کے شعبہ روک تھام تشدد وانتہا پسندی اور پرووسٹ آفس برائے سٹوڈنٹس سوساٸیٹیز کی جانب سے انسداد منشیات کی آگاہی کیلئے ایک روزہ سیمینار اور آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا ۔اس موقع پر انسداد منشیات کے حوالے سے مقررین نے نوجوان نسل کو نشے کی لت سے بچانے کیلئے معاشرے کے تمام طبقات کو ایک دوسرے سے تعاون اور تعلیمی اداروں کی طرف سے بھرپور آگاہی کو ممکن بنانے کیلئے کوششوں پر زور دیا۔ پرووسٹ پشاور یونیورسٹی پروفیسر فضل الرحمٰن نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور صحت کے مراکز کو انسداد منشیات کیلئے موثر ذہن سازی اور پالیسی سازی کیلئے ڈیٹا فراہمی کو یقینی بنانے کی تلقین کی۔
پشاور سے مزید