• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان اپنی ثقافت کو زندہ رکھیں اور نئی نسل تک منتقل کریں، نسیم الرحمٰن

کوئٹہ(خ ن)صوبائی مشیر ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمان خان ملاخیل نے پشتون ثقافت کے عالمی دن کے موقع پر پشتون اقوام کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ باشعور قومیں ثقافتی و روایتی اقدار اور تاریخی ورثے کا تحفظ کرتی ہیں اور اس دن کو منانے کا اصل مقصد ان تمام روایات،ثقافت اور منفردطرز زندگی کو بہتر طور پر سمجھنے اور اسے ہمیشہ زندہ رکھنے کی کوشش ہے، انہوں نے کہا کہ پشتون ثقافت کا اپنا رنگ ہے اور اس کے طور طریقوں میں محبت،بھائی چارے ،انکساری اور رواداری کا درس ملتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پشتون ثقافت، بہادری، غیرت، مہمان نوازی، پشتونوالی، امن پسندی ،محبت اور ایثار جیسے شاندار تاریخ سے عبارات ہے ۔ ہماری ثقافت دنیا بھر میں اپنی الگ اور منفرد پہچان رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اپنی ثقافت کو زندہ رکھیں اور اسے نئی نسل تک منتقل کریں تاکہ دنیا بھر میں پشتون قوم کی روایات اور اخلاقی اقدار کو مثبت انداز میں پیش کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان بھر میں جتنی بھی اقوام رہتی ہیں ان کی اپنی تاریخ ہے لہذا ہم سب کو چاہیے کہ ملک و صوبے کی تعمیر و ترقی کے لئے ہم سب کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا چائیے یہ ملک ہے تو ہم ہیں ہماری پہچان پاکستان سے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پشتون قوم بھائی چارے، بردباری اور بشردوستى کی مضبوط اور شاندار اقدار و روایات کی آمین ہے لہٰذا ضروری ہے پشتون کلچر کی تقریبات کے ذریعے اپنی مترقی سوچ اور شاندار اقدار کو زیادہ سے زیادہ اجاگر کریں۔
کوئٹہ سے مزید