• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوا م کی جان ومال کا تحفظ یقینی بنایاجائے‘ پشتونخوامیپ

کوئٹہ (پ ر) پشتونخوامیپ ضلع کوئٹہ کے پریس ریلیز میں تختانی بائی پاس میں بم دھماکے میں درجن سے زائد افراد کے زخمی ہونے کے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دہشتگردی کے واقعات کا تسلسل اور دہشت گردوں کی عدم گرفتاری نے شہر میں خوف وہراس کا ماحول پیدا کردیا ہےبیان میں کہا گیا کہ حکومت کے مذمت اور افسوس کے روایتی بیانات اور طفل تسلیاں قابل قبول نہیں بے گناہ لوگوں کے قتل عام ، دہشتگردی کے واقعات کی روک تھا م اور عوام کے سرومال کی تحفظ حکومت کی ذمہ داریوں میں شامل ہیں جو یقینی بنایاجائے۔
کوئٹہ سے مزید