• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جی نادرا کی جانب سے قلعہ عبداللہ کیلئےایم آر وی گاڑی کی منظوری

کوئٹہ(پ ر) سینیٹر شکور خان اچکزئی نے فیاض الرحمٰن، ایکٹنگ ڈی جی نادرا بلوچستان سے اہم ملاقات کی جس میں بلوچستان خصوصاً قلعہ عبداللہ کے عوام کے شناختی کارڈ سے متعلق دیرینہ مسائل پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ ملاقات میں سینیٹر شکور خان اچکزئی نے اس بات پر زور دیا کہ علاقے کے عوام کو سہولت فراہم کرتے ہوئے انہیں لمبے اور پیچیدہ پروسیس سے بچایا جائے اور شناختی کارڈ کے اجراء کو تیز کیا جائے۔ سینیٹر شکور خان اچکزئی نے ایم آر وی (موبائل رجسٹریشن وین) گاڑی کا مطالبہ بھی کیا تاکہ قلعہ عبداللہ کے عوام کو گھر گھر جا کر شناختی کارڈ بنانے کی سہولت فراہم کی جا سکے۔ ڈی جی نادرا نے اس مطالبے کو فوری طور پر تسلیم کرتے ہوئے ایم آر وی گاڑی کے احکامات جاری کر دیئے۔ اس اقدام سے علاقے کے عوام، خصوصاً خواتین اور بزرگ شہریوں کو نہایت آسانی ہوگی اور انہیں نادرا دفاتر جانے کی مشکل سے نجات ملے گی۔یہ ملاقات چیئرمین نادرا، لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر سے دو دن قبل ہونے والی ایک اہم گفتگو کا تسلسل تھی، جس میں سینیٹر شکور خان اچکزئی نے انہی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا تھا۔
کوئٹہ سے مزید