• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوڈ اتھارٹی کی مختلف اضلاع میں کارروائیاں‘30سے زائد مراکز کو جرمانہ

کوئٹہ(خ ن)صحت عامہ کے تحفظ اور مضر صحت اشیاء خوردونوش کے خاتمے کیلئے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی آپریشن ٹیمیں بلا تعطل مصروف عمل ہیں ، صوبے کے مختلف اضلاع میں بی ایف اے کی جاری کارروائیوں کے دوران حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر کوئٹہ ، پنجگور اور حب سٹی میں 30 سے زائد کھانے پینے کے مراکز اور چھوٹے بڑے کارخانوں پر جرمانے عائد کر دئیے گئے ۔ ترجمان بی ایف اے کا کہناہے کہ جرمانہ کئے گئے مراکز میں اکثر فوڈ سینٹرز و مراکز کے خوراک کے کاروبار کیلئے لازمی لائسنس بھی نہیں تھے، کارروائیوں کے دوران زائد المیعاداشیاء ، خراب و ناقابل استعمال کوکنگ آئل اور ممنوعہ مصنوعات کی بڑی مقدار ضبط و تلف کی گئی ۔ ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ عتیق اللہ خان کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ بیماریوں سے پاک صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے ہمیں بنیادی سطح پر کام کرنا ہو گا ، بہتر اور معیاری غذا کے چناؤ سے ہی صحت مند معاشرہ تشکیل پاتا ہے ، اس مقصد کے حصول کیلئے بی ایف اے ٹیکنیکل ونگ سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں فوڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کیلئے مسلسل متحرک ہے۔
کوئٹہ سے مزید